ہم نے دنیا کو عسکری میدان میں شکست دی اب تعلیمی میدان میں بھی مقابلہ کرنا چاہیے ۔ شیخ عبدالباقی حقانی

ہم نے دنیا کو عسکری میدان میں شکست دی اب تعلیمی میدان میں بھی مقابلہ کرنا چاہیے ۔ شیخ عبدالباقی حقانی وزیر ہائیر ایجوکیشن شیخ عبدالباقی حقانی نے ننگرہار یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو عسکری میدان میں شکست دی ہے اور اب وقت آگیا ہےکہ ہم […]

ہم نے دنیا کو عسکری میدان میں شکست دی اب تعلیمی میدان میں بھی مقابلہ کرنا چاہیے ۔ شیخ عبدالباقی حقانی

وزیر ہائیر ایجوکیشن شیخ عبدالباقی حقانی نے ننگرہار یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو عسکری میدان میں شکست دی ہے اور اب وقت آگیا ہےکہ ہم سائنسی میدان میں بھی مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دستیاب تعلیمی اداروں کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب افغان دانشور اور اہل علم ایمانداری سے کام کریں

انہوں نےکہا کہ تعلیم ہمیں دنیا کے مقابل کھڑا کرتی ہے ۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلباء کو اسلامی اور افغانی جذبے سے پیشہ وارانہ انداز میں تربیت دیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ افغانستان کے تعلیمی شعبے کی مدد کریں اور اس سلسلے میں اپنی ہمدردی دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام ان کے لیے سب سے پہلی ترجیح ہے اور ملک کے تمام معاملات اسلامی اصولوں کے مطابق چلائے جائیں گے ۔
تقریب میں ننگرہار کے نائب گورنر مولوی محمد ربانی ناصح اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی شریک تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ننگرہار یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر خلیل احمد بہسودوال نے اساتذہ کو ملک سے باہر جانے سے روکنے، بیرونی ممالک میں مقیم اہل علم کی واپسی، اسلامی یونیورسٹی کے باقی کام کی تکمیل، ننگرہار یونیورسٹی کو فرنیچر اور دیگر سازوسامان دینے سمیت کئی شعبوں میں تجاویز پیش کیں۔ جن کے حل کی انہیں یقین دہانی کرائی گئی۔