کابل

11 ماہ میں ملک کی درآمدات و برآمدات کا حجم 7 ارب 50 کروڑ ڈالر سے متجاوز

11 ماہ میں ملک کی درآمدات و برآمدات کا حجم 7 ارب 50 کروڑ ڈالر سے متجاوز

 

کابل ( الامارہ ) قومی ادارہ برائے شماریات و اطلاعات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں افغانستان کی برآمدات 1 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور درآمدات کا حجم 6 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں زیادہ تر خشک میوہ جات، جڑی بوٹیاں، معدنیات اور تازہ پھل شامل ہیں۔ برآمدات میں سے زیادہ تر پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کو ہوئیں ۔
جبکہ ایران، پاکستان اور چین وہ ممالک ہیں جن سے سب سے زیادہ درآمدات ہوئی ہیں۔ درآمدات میں زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات، گھی، مختلف مشینیں، ٹرانسپورٹ کا سامان، اسپیئر پارٹس، کپڑے اور دھاتیں شامل ہیں۔