دشت آرچی مرکز 14 چوکیاں فتح،28 ہلاک، کافی غنائم

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے مرکز اور چوکیوں پر قبضہ جمالی۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز 2015-06-21 مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور آس پاس 14 دفاعی چوکیوں پر ہلکے و […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے مرکز اور چوکیوں پر قبضہ جمالی۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز 2015-06-21 مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور آس پاس 14 دفاعی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے پیر کےروز 2015-06-22 مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور 14 چوکیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں میں 28 ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگران نے فرار کی راہ اپنالی۔

رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے 8 فوجی ٹینک، 12 رینجر گاڑیاں، 3 کرولا گاڑیاں، 130 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار اور کافی مقدار میں مختلف النوع اسلحہ و دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے 2 مجاہدین شہید جبکہ 6 زخمی ہوئيں۔تقبلہمااللہ

واضح رہےکہ دو روز قبل مجاہدین نے چاردرہ ضلعی مرکز کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان

امارت اسلامیہ افغانستان

05/رمضان المبارک 1436ھ

22/ جون 2015 ء