قندھار

16 غیر ملکی سیاحوں کی قندھار آمد

16 غیر ملکی سیاحوں کی قندھار آمد

کابل(بی این اے )
قندھار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسپین، آئرلینڈ، برازیل اور کینیا سے 16 سیاح قندھار آئے ہیں۔

اس صوبے کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی انعام اللہ سمنگانی نے سیاحوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کو افغانستان کی خوبصورتی اور حقیقتوں سے آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسی مناسبت سے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے تمام صوبوں کا سفر کرتے ہیں۔