بغلان

17 کلومیٹر بغلان سمنگان شاہراہ کی تعمیر زیر تکمیل

17 کلومیٹر بغلان سمنگان شاہراہ کی تعمیر زیر تکمیل

کابل، (بی این اے )
بغلان تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بغلان-سمنگان شاہراہ کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونےکے قریب ہیں۔
محکمہ تعمیرات عامہ بغلان کے شعبہ کام اور تعمیرات کے سربراہ انجینئر اسماعیل انصاری کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے کم از کم 6 ملین افغانی کی لاگت سے 3 پلوں کے بشمول 17.9 کلومیٹر طویل سمنگان-بغلان سڑک کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا ہے۔
انصاری نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کا کام تکمیل کے قریب ہے اور یہ مختصر مدت میں مکمل ہوجائے گا۔
اس موقع پر بغلان سمنگان شاہراہ کے گاڑی ڈرائیورز نصراللہ اور میرولی کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر سے گاڑی چلانے والوں کے لیے بہت سی سہولیات پیدا ہوں گی۔