ہلمند

215 عزم کور میں 16 فوجی گاڑیوں کی مرمت مکمل

215 عزم کور میں 16 فوجی گاڑیوں کی مرمت مکمل

کابل(بی این اے )
وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند کے 215 عزم کور کی تکنیکی ٹیموں نے 16 فوجی گاڑیوں کی مرمت مکمل کی ہے۔

وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صوبہ ہلمند کی 215ویں آرمی کور کے سیکنڈ برج بریگیڈ کی ورکشاپس میں تکنیکی ٹیموں نے 16 مختلف قسم فوجی گاڑیوں کی مرمت مکمل کرکے انہیں قابل استعمال بنایاہے ۔
معلومات کے مطابق مرمت شدہ گاڑیوں میں 10 ہموی ٹینک، 3 انٹرنیشنل ٹرک اور 3 ایمبولینسیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت دفاع کی تکنیکی ٹیموں نے امارت اسلامیہ کی بحالی کے بعد ہزاروں فوجی گاڑیاں مرمت کرکے قابل استعمال بنالی ہیں ۔