کابل

38 ٹن سے زائد غیر معیاری گیس کی درآمد روک دی گئی

38 ٹن سے زائد غیر معیاری گیس کی درآمد روک دی گئی

کابل(بی این اے )

نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے کے مطابق ملک میں 38 ٹن سے زائد غیر معیاری گیس کی درآمد روک دی گئی۔

ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ حیرتان پورٹ کے ذریعے معیار پر پورا نہ اترنے والے 38 ٹن اور 640 کلوگرام غیر معیاری گیس کی درآمد کو روک دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے نے غیرمعیاری تیل اور گیس کی درآمد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح ر ہے کہ اس ادارے نے امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ اب تک غیرمعیاری پیٹرولیم مواد اور گیس کے سینکڑوں ٹینکرز متعلقہ ممالک کو واپس کیے ہیں۔