بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ دین محمد حنیف

جناب قاری دین محمد حنیف ترجمہ : ہارون بلخی صوبہ بدخشان ضلع یفتل سلفی کے سپین ارزنجی گاؤں میں مرحوم قاری محمد نذیر کے دیندار گھرانے میں 1965ء کو پیدا ہوئے۔ آپ نے 15 سال کی عمر میں قرآن کریم کا حفظ کرلیا اور اس کے بعد والد محترم سے ابتدائی کتب پڑھیں،ابتدائی تعلیم میں […]

جناب قاری دین محمد حنیف

ترجمہ : ہارون بلخی

صوبہ بدخشان ضلع یفتل سلفی کے سپین ارزنجی گاؤں میں مرحوم قاری محمد نذیر کے دیندار گھرانے میں 1965ء کو پیدا ہوئے۔

آپ نے 15 سال کی عمر میں قرآن کریم کا حفظ کرلیا اور اس کے بعد والد محترم سے ابتدائی کتب پڑھیں،ابتدائی تعلیم میں مشغول رہے  کہ ثور منحوس کودتا ہوا۔

جب کمیونسٹ عناصر برسراقتدار آئے اور ان کے خلاف مقدس جہاد اور مسلحانہ قیام شروع ہوا،انہی دین دشمن کمیونسٹوں نے مدارس دینیہ اور تعلیمی اداروں کو بند، تباہ کردیا  اور یا جنگوں کی وجہ سے نقصان سے روبرو ہوئے۔

آخرکار قاری حنیف نے 1984ء کو پاکستان ہجرت کی اور خیبر پشتونخوا کے مختلف مدارس میں اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا۔ موقوف علیہ سمیت تمام مروجہ فنون کو مکمل کرلیا اور جب دورہ حدیث کا ارادہ کرنے لگے، تو اسی وقت ملک کی سلامتی کی غرض سے تحریک اسلامی طالبان کا آغاز ہوا۔ آپ بدخشان کے سینکڑوں طلبہ کے ہمراہ تحریک کے کاروان میں شامل ہوگئے اور کابل کی فتح کے بعد امارت اسلامیہ کے مکمل حاکمیت کے اختتام تک   پلان اور عالی تحصیلات (ہائیرایجوکیشن) کے وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔

امریکی جارحیت اور اس کے خلاف جہاد کے آغاز کے بعد 2003ء کو صوبہ بدخشان کے جہادی ذمہ دار اور 2004ء کو سیاسی کمیشن کے رکن مقرر ہوئے۔ اسی طرح عالی قدر امیرالمؤمنین مرحوم ملا محمد عمر مجاہد نوراللہ مرقدہ کے حکم کے مطابق رہبری شوری کے رکن منتخب ہوئے۔

قاری دین محمد حنیف اس وقت رہبری شوری اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں اور سیاسی دفتر میں مشرق وسطی ممالک سے رابطے کا منتظم اعلی ہے۔