کابل

اسلامی دنیا سے آئے علمائے کرام افغانستان کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائیں۔ وزیر تعلیم

اسلامی دنیا سے آئے علمائے کرام افغانستان کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائیں۔ وزیر تعلیم

 

کابل( بی این اے ) ڈاکٹر علی قرہ داغی کی قیادت میں عالم اسلام کے علماء اور شیوخ کے ایک وفد نے گزشتہ روز وزیر تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا سے ملاقات کی۔

وزیر تعلیم نے اس ملاقات میں کہا کہ وفد کا دورہ افغانستان ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی برادری اب بھی امارت اسلامیہ کے بارے میں منفی رائے رکھتی ہے۔

انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ وہ افغانستان سے واپسی کے بعد افغانستان کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں۔

انہوں نے وزارت تعلیم کے تعلیمی نصاب کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی نصاب کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں جدید علوم سے استفادہ کرنے کے ساتھ دینی علوم پر بھی توجہ دی گئی ہے کیوں کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم کے ساتھ اسلامی علوم سے بھی آراستہ ہونا چاہیے۔

علماء کرام کے وفد نے وزارت تعلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین نصاب اس وقت ترتیب دیا جاسکتا ہے جب ایک ملک میں اسلامی نظام حکومت قائم ہو۔