لوگر

لوگر میں چارصوبوں کے درمیان والی بال مقابلوں کا انعقاد

لوگر میں چارصوبوں کے درمیان والی بال مقابلوں کا انعقاد

کابل(بی این اے )
صوبہ لوگر کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ٹریننگ کے حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں میں اتحاد پیدا کرنے کے لیے 30 ٹیموں کے درمیان والی بال کے مقابلے شروع ہو گئے۔
لوگر سپورٹس کمانڈ انجینئر مزمل نعیم زئی نے باختر نیوز کو بتایا: “یہ مقابلے لوگر والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام لوگر، کابل، میدان وردگ اور کاپیسا صوبوں کے 30 ٹیموں کے درمیان شروع ہوکر ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔
مقابلوں کے پہلے میچ میں کتب خیل یوتھ ٹیم نے اتحاد برکی بارک کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دی۔
لوگر سپورٹس اینڈ فزیکل ٹریننگ ادارے کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان مقابلوں کے بنیادی مقاصد والی بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں میں اتحاد پیدا کرنا، منشیات کے خلاف جنگ اور سرکردہ کھلاڑیوں کو منتخب کرناہے۔