لوگر

امارت اسلامیہ کی آمد سے لوگر میں صحت کی خدمات میں اضافہ

امارت اسلامیہ کی آمد سے لوگر میں صحت کی خدمات میں اضافہ

 

کابل( بی این اے ) لوگر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد سے اس صوبے میں صحت کی خدمات پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہیں۔ اور وہ حکومت سے اس شعبے میں مزید توجہ کے طلبگار ہیں۔

لوگر کے محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر فہیم اللہ لودین کا کہنا ہے کہ اس وقت لوگر میں 3 نجی مراکز صحت سمیت کل 96 مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت اس صوبے کے مکینوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ صحت کے مراکز کی لاگت وزارت صحت عامہ اور کچھ مراکز کی غیر ملکی تنظیموں جیسے (IRC,ORCD,ARCS, CAF) کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر فہیم لودین نے صوبائی ہسپتال میں جگہ کی کمی، مریضوں میں اضافے اور ہیلتھ ورکرز کی کمی کے مسئلے سے وزارت صحت کو آگاہ کر لیا ہے اور عنقریب یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال لوگر میں بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے چار لاکھ ڈالر کی لاگت سے دو مراکز صحت کھول لیے گئے تھے۔