کابل

انفارمیشن سسٹم میں 900 سے زیادہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ و ہوا بازی

انفارمیشن سسٹم میں 900 سے زیادہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ و ہوا بازی

 

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل:(الامارہ اردو)

وزارت ٹرانسپورٹ و ہوا بازی کے حکام نے میڈیا سینٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران وزارت کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کی رپورٹ پیش کی۔
وزارت ٹرانسپورٹ و ہوابازی کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: “گذشتہ ایک سال کے دوران 900 سے زائد ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور ایسوسی ایشنز کو انفارمیشن سسٹم میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور کابل میں 141 مسافروں اور کارگو کمپنیوں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ سال کے دوران 1662 سے زائد ملکی و غیر ملکی ہوائی جہازوں کو پرواز کے لائسنس دیے گئے۔ اس کے علاوہ گذشتہ ایک سال میں افغانستان کی فضائی حدود میں 25,540 ٹرانزٹ پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور فضائی اور زمینی نقل و حمل میں مسافروں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ وزارت کے حکام کے مطابق ہوائی اڈوں کو معیاری طریقے سے فعال رکھنے اور ہوائی اڈوں کے جدید اور تکنیکی آلات کی تکمیل، موسمی حالات کی پیش گوئی اور ملکی اور غیر ملکی پائلٹس کے ساتھ مسلسل رپورٹس کا تبادلہ، کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باڑ کی مرمت اور مرکز اور صوبوں میں تعمیر نو کے 27 منصوبوں کی تکمیل، ایوی ایشن کے شعبے میں مذکورہ وزارت کی دیگر سرگرمیوں میں سے ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ سال ہوا بازی کے شعبے میں 56,1099 مسافروں اور 2,647 ٹن کارگو اندرون اور بیرون ملک منتقل کیا گیا۔
اس کے علاوہ تکنیکی عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور درجنوں افراد کو غیر ملکی تربیتی پروگراموں میں بھیجا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں کام کےلیے 12 طریقہ کار، 6 منصوبوں کےلیے رہنما خطوط کا انتظام اور جائزہ، مختلف شعبوں میں 11 معاہدوں کا انتظام اور جائزہ، وزارتوں اور خود مختار ایجنسیوں کے ڈرائیوروں کے لیے تربیتی سیمیناروں کا انعقاد، انسٹی ٹیوٹ آف سول ایوی ایشن اور زمینی و ہوا بازی کے شعبے میں 2 اسٹریٹجک منصوبوں کی تیاری گذشتہ سال میں مذکورہ وزارت کی دیگر سرگرمیاں ہیں۔