جنگی جرائم اپریل 2015‏

تحریر: سیدسعید ‏5اپریل2015 صوبہ ننگرہارضلع اچین کے مرکزکے قریب پولیس نے ایک مسافرگاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوعام شہری ‏شہیداوراورایک زخمی ہوا۔ ‏7 اپریل کو صوبہ پکتیاضلع اوگون کے علاقے پیرکوٹے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شہیداور دو زخمی ہوگئے۔ ‏8اپریل کوصوبہ کنڑضلع ناڑی کے علاقے کامتلی میں فورسزکے راکٹ حملے […]

تحریر: سیدسعید

‏5اپریل2015 صوبہ ننگرہارضلع اچین کے مرکزکے قریب پولیس نے ایک مسافرگاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوعام شہری ‏شہیداوراورایک زخمی ہوا۔

‏7 اپریل کو صوبہ پکتیاضلع اوگون کے علاقے پیرکوٹے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شہیداور دو زخمی ہوگئے۔

‏8اپریل کوصوبہ کنڑضلع ناڑی کے علاقے کامتلی میں فورسزکے راکٹ حملے میں ایک شہری شہیدہوا۔

‏12اپریل کوصوبہ پکتیاضلع احمدخیل کے علاقے حسن خیل میں فورسزکے راکٹ حملے میں ایک شخص شہیداور6زخمی ہوگئے۔

افغان اسلامک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق  14اپریل کوصوبہ کاپیساضلع تگاب کے مضافات میں فوج اورطالبان کے درمیان لڑائی ہوئی ‏اس دوران حکومتی اہلکاروں نے راکٹ فائرکیاجوایک گھرپرجاگرا جس کے نتیجے میں15عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں.اس واقعہ میں چار بچوں, ‏دو خواتین اور دو مردوں کو شہید کیا گیا اور سات شہری زخمی ہوگئے۔ سین زی گاؤں میں سمیع اللہ کے گھرپرایک راکٹ گراجس ‏میں اس کے خاندان کے تمام افرادجان بحق ہوگئے۔

‏15اپریل کوصوبہ لوگرضلع چرخ کے علاقے گرم آبہ بازارکے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک خاتون شہیداورتین بچے زخمی ہوگئے۔

‏21اپریل کوصوبہ زابل ضلع شہرصفاکے مضافات میں فورسزنے آپریشن کے دوران دوافرادکوحراست میں لیا۔

‏23اپریل کوصوبہ زابل ضلع دائی چوپان کے مرجان گاوں میں حکومتی اہلکاروں کی فائرنگ سے پانچ خواتین اوربچے زخمی اورایک خاتون شہیدہوگئی

‏24اپریل کوصوبہ زابل ضلع شاجوی کے علاقے پاتخیل میں حکومتی حامی اہلکاروں نے تین قومی معتبرین [ملاعبداللہ،حاجی عزیزخان اورعلی ‏حیدرخان]کوبم دھماکے کے ذریعے شہیدکردیا۔

‏25اپریل کوصوبہ زابل ضلع شاجوی کے علاقے شبارجمال خیل میں حکومتی اہلکاروں نے اپنے ایک اہلکارکے قتل کے بعددس سالہ معصوم بچہ ‏شہیدکردیا،اسی طرح شش گاوکے علاقے میں فورسزکے راکٹ حملے میں ایک خاتون اوردوبچے زخمی ہوگئے۔

‏26اپریل کوفورسزنے صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب سپین غنڈی کے گاوں پرچھاپے کے دوران دوافرادکوحراست میں لیا۔

‏27اپریل کومیڈیا نے اطلاع دی ہے کہ:صوبہ غزنی کے اضلاع مقر،گیلان اورناوہ میں فوج نے خنجرنامی آپریشن کے دوران شہریوں کوبھاری مالی ‏نقصان پہنچایا، اس رپورٹ میں سویلین ابادی کے حوالے سے  کہاگیا ہے کہ:فورسز, پولیس اورحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے  گھروں میں گھس ‏کرخواتین, بچوں اور بوڑھوں کواپنے گھروں سے زبردستی نکال دیا،ان کے گھروں سے قیمتی سامان بھی چوری کیاگیااورپھران کے گھروں ‏کومسمارکیاگیا،رپورٹ میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں درجنوں لوگوں کے گھروں کومسمارکیاگیاہے،اورطالبان کے ساتھ تعاون ‏کے جرم میں ان کوعلاقے سے نکال دیا گیا ہے۔

‏28اپریل کوصوبہ ہلمندضلع گریشک کے نہرسراج علاقے میں فورسزاورطالبان کے درمیان جھڑپ کے بعدحکومتی اہلکاروں نےراکٹ حملے کئےجس ‏کے نتیجے  میں چھ افرادشہیدہوگئے۔

‏29اپریل کوصوبہ غزنی ضلع شلگرکے خانی گاوں میں پولیس نے فائرنگ کرکے دوخواتین سمیت چارافرادکوزخمی کردیا۔

‏30اپریل کوصوبہ قندوزضلع امام صاحب کے علاقے کلتیپہ میں قابض افواج کی بمباری میں چھ افرادزخمی ہوگئے جبکہ مقامی آبادی کوبھی نقصان پہنچا۔

اقتباسات[بی بی سی،آزادی ریڈیو۔افغان اسلامی خبررساں ادارہ۔پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیااوربینواویب سائٹس]‏