مرحوم ملا محمد حسن رحمانی کی وفات کے حوالے امارت اسلامیہ کی  رہبری شوری کا اعلامیہ

المناک اطلاع ملی ہے کہ ملک کے معروف جہادی شخصیت ملا محمد حسن رحمانی صاحب وفات پاگئے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ مرحوم رحمانی صاحب نے سوویت یونین کے جارحیت کے دوران وطن عزیز کے جنوب مغرب  علاقے میں جہادی محاذوں میں حصہ لیا اور اسی جہاد میں ایک پاؤں سے بھی ہاتھ دھوبھیٹے۔ جب […]

المناک اطلاع ملی ہے کہ ملک کے معروف جہادی شخصیت ملا محمد حسن رحمانی صاحب وفات پاگئے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مرحوم رحمانی صاحب نے سوویت یونین کے جارحیت کے دوران وطن عزیز کے جنوب مغرب  علاقے میں جہادی محاذوں میں حصہ لیا اور اسی جہاد میں ایک پاؤں سے بھی ہاتھ دھوبھیٹے۔

جب امارت اسلامیہ کا تاسیس وجود میں آیا، مرحوم رحمانی صاحب نے ساتھ دیا۔ اس کے بعد مرحوم صوبہ قندہار کے گورنر کے طور پر منتخب ہوئے اور امریکی جارحیت تک اسی عہدے پر فائز رہے۔

رحمانی صاحب افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد امارت اسلامیہ کے جہادی تشکیلات میں رہبری شوری کے رکن کے طور پر خدمت سرانجام دے رہا تھا۔

مرحوم ملا محمد حسن رحمانی صاحب رحمۃ اللہ  حالیہ دنوں میں جگر کے سرکان کی بیماری میں مبتلا تھے، جنہوں نے گذشتہ شب اسی بیماری کے باعث اس فانی دنیا کو الوداع کہا اور آخرت کی جانب کوچ کر گئے۔

امارت اسلامیہ مرحوم کے تمام خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کیساتھ ساتھ موصوف کی وفات کو تمام مسلمانوں اور باالخصوص امارت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم ضائع سمجھتی ہے۔ اللہ عزوجل مرحوم ملا محمد حسن رحمانی کو  جنت الفردوس میں اعلی مقام  اور ان کے پسماندگاں اور دوستوں کو صبرجمیل عطا فرمائیں۔ والسلام

رہبری شوری امارت اسلامیہ افغانستان

30/ ربیع الثانی 1437 ھ بمطابق 09/ فروری 2016ء