کابل

کابینہ سیشن کا بیسواں اجلاس: ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے پالیسی بنانے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ سیشن کا بیسواں اجلاس: ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے پالیسی بنانے کی منظوری دی گئی۔

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ سیشن کا بیسواں اجلاس آج یکم اپریل پیر کو وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف موضوعات پر بحث اور فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کی منظور دی گئی۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو پالیسی پر عمل در آمد کرنے کا پابند کیا گیا۔
اجلاس میں رفاہی اداروں کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی امداد کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی اور وزارت اقتصادیات کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی کے مطابق مستقبل کےلیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔