کابل

وزارت حج و اوقاف نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔

وزارت حج و اوقاف نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔

 

سالانہ کارکردگی رپورٹ

وزارت حج و اوقاف کے حکام نے میڈیا سینٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران وزارت کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات پیش کیں۔
وزارت حج و اوقاف کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: “ملک بھر کے 212 فوجی مراکز میں قرآن کریم کے ترجمے اور تفسیر کی نشستوں کا انعقاد، مساجد کے ائمہ و مبلغین کے لیے ایک متفقہ خطبہ کا اہتمام، اس کی طباعت اور تقسیم، ملکی سطح پر قرآن کریم کے حفظ و تفسیر کے مقابلوں کے گیارہویں دور کا انعقاد، نمازوں، سحری اور افطاری کے اوقات کےلیے نقشوں کی ترتیب اور مختلف شعبوں میں راہنمائی کےلیے 186 فتوے جاری کرنا گذشتہ سال میں وزارت کی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔
مذکورہ وزارت کے حکام نے مزید کہا کہ مذہبی معاملات میں عوام کی ذہنی تربیت کے لیے ٹیلی ویژن پروگراموں میں علمائے کرام کو متعارف کرانا، عازمین حج میں گائیڈ بک کی تقسیم، 10 علمی و سائنسی آثار کی تصحیح اور نظر ثانی، مرکز اور صوبوں میں 25 مساجد کی تزئین و آرائش اور تعمیر اور ملکی سطح پر 124 مدارس اور دارالحفاظ کو آپریٹنگ لائسنس دینا  گذشتہ سال میں وزارت کی دیگر سرگرمیوں میں سے ہیں۔
حکام کے مطابق حج کے عمل کو بہتر طریقے سے منظم کرنے اور عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حج رابطہ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ 1401 ہجری شمسی کے حج اخراجات کی اضافی رقم عازمین حج کو واپس کر دی گئی ہے، سعودی عرب میں عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے مقصد سے عازمین حج کو پاسپورٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک اور افغان یونائیٹڈ بینک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد حاجیوں کی رقوم کی وصولی اور حفاظت کرنا ہے۔
علاوہ ازیں سال 1402 ہجری شمسی کے لیے وزارت حج و اوقاف نے ارشاد، حج و اوقاف پروگرام کے سیکشن میں بڑے اور بنیادی منصوبے تیار کیے ہیں جن سے مذکورہ شعبوں میں اچھی کامیابیاں حاصل ہوں گی۔