کابل

پانی کی فراہمی کے 104 منصوبے مکمل کیے، 383 پر کام جاری ۔ وزارت دیہی ترقی وتعمیر

پانی کی فراہمی کے 104 منصوبے مکمل کیے، 383 پر کام جاری ۔ وزارت دیہی ترقی وتعمیر

 

کابل ( بی این اے ) حکومت کا قوم کو جوابدہی کے پروگرام کے سلسلے میں وزارت دیہی تعمیر و ترقی کے حکام نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔

مذکورہ وزارت کے حکام نے آج گورنمنٹ میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے 26 صوبوں میں پانی کی فراہمی کے 104 منصوبے یونیسیف کے مالی تعاون سے مکمل کیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں 1ملین 4 لاکھ 47 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔
ان منصوبوں پر 500 ملین افغانی سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے ۔

دیہی تعمیر نو و ترقی کی وزارت کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونیسیف کے مالی تعاون سے ملک کے تمام صوبوں میں 1 ارب 25 کروڑ افغانی مالیت کے 383 پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے 67لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

وزارت کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی سطح پر 43 غیر حکومتی تنظیموں ساتھ پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سرگرمیوں سے متعلق 100 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ جن کے مطابق صوبائی محکموں کے تعاون سے 772 نئے زراعتی شعبے کے لیے کارآمد کنویں، 289 صاف پانی کے کنویں کھودے گئے۔اس کے علاوہ 119 پانی کے دیگر نیٹ ورکس اور 2500 کنویں بحال کیے گئے۔

دیہی تعمیر نو و ترقی کی وزارت کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بادغیس، ہلمند، قندھار اور خوست میں کنکریٹ نہروں کی تعمیر، 6.5 کلومیٹر پختہ سڑک، 30 میٹر لوہے کا پل، کاریزوں کی صفائی اور بحالی ، 327 ملین افغانی مالیت کی حفاظتی دیواروں کے تمام 25 منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں۔

رپورٹ میں کے مطابق اس وقت 14 صوبوں میں 588 ملین افغانی سے زائد مالیت کے 59 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دیہی تعمیر نو اور ترقی کی وزارت نے 26 صوبوں اور 68 اضلاع میں سڑکوں اور آبپاشی کے ہزاروں منصوبوں کے لیے UNEPS کے ساتھ 151 ملین ڈالر کے معاہدے کیے ہیں جن میں سے 700 مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر پر عملدرآمد جاری ہے۔

یاد رہے کہ لوگوں کی آمدورفت میں آسانی اور مصنوعات کی بروقت مارکیٹ تک رسائی کے لیے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، پیداوار میں اضافے کے لیے زرعی زمینوں کی آبپاشی اور تحفظ، بیماریوں سے بچنے کے لیے پینے کے صاف پانی تک دیہاتوں میں امداد کی منصفانہ تقسیم اس وزارت کے اہم اہداف ہیں۔