استعمار اور کابل انتظامیہ کے کارکنوں اور عملہ کو امارت اسلامیہ کی دعوت

استعمار اور کابل انتظامیہ کے کارکنوں اور عملہ کو امارت اسلامیہ کی دعوت بسم الله الرحمن الرحیم الحمد لله رب العالمین والعاقبة للمتقین والصلاة والسلام علی خیرخلقه محمد وآله واصحابه اجمعین وبعد: یقول الله تعالی: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَنْ تَجْعَلُوا لِلَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا مُبِينًا. ۱۴۴النساء ترجمہ […]

استعمار اور کابل انتظامیہ کے کارکنوں اور عملہ کو

امارت اسلامیہ کی دعوت

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمد لله رب العالمین والعاقبة للمتقین والصلاة والسلام علی خیرخلقه محمد وآله واصحابه اجمعین وبعد:

یقول الله تعالی:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَنْ تَجْعَلُوا لِلَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا مُبِينًا. ۱۴۴النساء

ترجمہ :اے اہل ایمان مؤمنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بناؤ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کا صریح الزام لو۔

کابل انتظامیہ  سے منسلک ہموطنوں!

استعمار اور کابل رژیم کیساتھ کام کرنے والے ہموطنوں  کے لیے امارت اسلامیہ کے  پُرامن آغوش کھلی ہے۔ کابل انتظامیہ سے منسلک اعلی اور ادنی عہدوں پر فائز افراد  امارت اسلامیہ کی عام معافی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ دنیا میں اپنے آپ اور خاندان کو ذلت اور غم سے نجات دلادیں اور آخرت میں کافروں کا ساتھ دینے اور ان کے انجام سے  رہائی پائیں۔

آپ جانتے ہیں کہ آپ ایسے ادارے میں کام کررہے ہیں، جو امریکی سفارت خانے میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے  ایجاد اور افغان عوام پر مسلط کی گئی ہے۔ وہ ادارہ جس نے چارج سنبھالنے کے دوسرے روز امریکہ کیساتھ افغانستان کی فروخت کے معاہدہ پر دستخط کرلیا۔ افغانستان کو عالمی سطح پر کرپشن کے دوسرے نمبر میں لاکھڑا کیا۔ عوام کے معمولی معاشی حالت کو گھمبیر بنادیا۔ معروف جنگی سرداروں کو اعلی عہدوں پر فائز کرکے افغان عوام کی قتل عام، لوٹ مار اور غصب کے اختیارات میں اضافہ کردیا۔

آپ اس سے بھی آگاہ اور گواہ ہیں کہ کابل رژیم کے سربراہ نے اللہ تعالی کی توحید کی توہین کی۔ان کی بیوی نے عالمی سطح پر  اسلامی حجاب پر پابندی لگانے کی حمایت کی  اور دوہری حکومت کے قیام سے ملک میں اسلامی شعائر اور مذہبی مقدسات کی  توہین کا مہم شروع ہوا۔

آپ بہترطور پر جانتے ہیں کہآپ ایسے  ادارے میں مصروف خدمت ہیں،  جو استعمار سے اپنی افواج اور عوام کی قتل کے متعلق پوچھ گچھ تک بھی نہیں کرسکتا، حتی ان کے دور اقتدار کے توثیق کا صلاحیت بھی اجنبیوں کے  پاس ہے۔

آپ مشاہدہ کررہے ہیں کہ استعماری افواج نے شکست کھائی ہے، ان کی اکثریت کو افغانستان سے مار بھگایا گیا ہے۔ ان کے ہزاروں سپاہ مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک و زخمی ہو ئے اور باقی ماندہ شہروں میں محدود اڈوں میں پناہ گزین ہوئے، جو مجاہدین کے تابڑتوڑ حملوں کی زد میں ہے۔ مثال کے طور پر شورآب، قندہار اور بگرام اڈوں پر مجاہدین کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سینکڑوں استعماری افواج ہلاک و زخمی ہوئے۔

آپ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کابل انتطامیہ مزید بکھرنے کی حالت میں ہے، اس کے ہزاروں سیکورٹی اہلکار بھگوڑے ہو کر مجاہدین سے یکجا ہورہے ہیں، استعماری حمایت کے علاوہ کابل انتظامیہ کی بقاء کا کوئی موقع نہیں ہے اور استعمار افغانستان میں مزید طویل جنگ اور کافی اخراجات سے تنگ آچکا ہے، اب ماضی کی طرح کرپشن میں غرق انتظامیہ کی فنڈنگ نہیں کرسکتی۔ دوسری جانب کابل رژیم اور استعمار کے خلاف برسرپیکار امارت اسلامیہ کی قیادت میں افغان عوام کا رواں جدوجہد اور مجاہدین بلند حوصلے سے ملک کی آزادی، خودمختاری، مذہبی مقدسات اور اسلامی اقدار سے دفاع کی خاطر مشروع محاذ میں موجود ہیں اور اس راہ میں اللہ تعالی کی نصرت سے انہیں ناقابل تصور کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں، تو تم بھی مجاہدین کے ہمراہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کی راہ کو اپناؤ۔

استعمار اور کابل رژیم کیساتھ تعاون کرنے والے خاص کر فوجی، پولیس اور جنگجوؤں کے صفوف میں کارکنوں!

تمہیں ابھی امارت اسلامیہ کے عام معافی سے فائدہ اٹھاناچاہیے، کابل رژیم اور استعمار کیساتھ کام کرنے اور تعاون سے دستبردار ہوجاؤ۔ امارت اسلامیہ تمہارے جان و مال کی ضمانت دیتی ہے، ورنہ بعد میں افغانستان سے روسی افواج کی پسپائی کے بعد تمہارے ساتھ خلق اور پرچم جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ ہونے والا سلوک کیا جائیگا اور مجاہد عوام کے حساب اور محاسبہ سے نجات نہیں پاؤگے، جہاں بھی جاؤگے، تو عدالت کے کہٹرے میں ضرور کھڑے ہوجاؤگے۔

امارت اسلامیہ علماءکرام، قومی عمائدین اور بااثر اشخاص سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغان عوام کے وہ بھٹکے ہوئے نوجوان  جو استعمار اور کابل رژیم سے منسلک ہیں، انہیں سمجھائیں، کہ اس منفور اور مزدور صف سے نکل جائیں۔ دین اور ملک کی دشمنی سے دستبردار ہوجائیں اور امارت اسلامیہ سے یکجا ہوجائیں۔

امارت اسلامیہ نے اسی مقصد کے لیے کہ بھٹکے ہوئے ہموطنوں کو کافروں کی  حمایت سے اپنی عوام اور اسلامی نظام کے آغوش میں مدعو کریں، جلب وجذب کے نام سے خصوصی کمیشن قائم کی ہے اور اسی طریقے سے ہرشخص امارت اسلامیہ کے ہمدردانہ اور پرامن آغوش میں آسکتا ہے۔ والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

14/شعبان المعظم 1437ھ بمطابق 21/ مئی 2016ء