4 ہزار تعلیمی اداروں کا قیام امارت اسلامیہ کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔

آج کی بات امارت اسلامیہ اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے درمیان کئی ا ملاقاتوں اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں نے ملک بھر میں 4،000 تعلیمی مراکز کی تعمیر پر آمادگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امارت اسلامیہ اور اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے […]

آج کی بات

امارت اسلامیہ اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے درمیان کئی ا ملاقاتوں اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں نے ملک بھر میں 4،000 تعلیمی مراکز کی تعمیر پر آمادگی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب امارت اسلامیہ اور اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان معاہدے کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ تنظیم تقریبا 200 صحت کے مراکز اور کلینک بھی تعمیر کرے گی۔
امارت اسلامیہ کے تعلیم و صحت کمیشنوں اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے دونوں معاہدوں اور پیشرفتوں کی باضابطہ طور پر تائید کی ہے۔  امارت اسلامیہ نے بار بار اپنے خصوصی اعلانات ، پیغامات اور اعلامیوں میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ دینی اور عصری تعلیم کی ترقی کو اولین ترجیح اور اہمیت دیتی ہے لیکن یہ مسلط جنگ ، جارحیت اور کابل کی کرپٹ اور کٹھ پتلی حکومت کے زہریلا پروپیگنڈے اور سازش ہی تھی جس نے بین الاقوامی اور عوامی ذہنیت کو گمراہ  کیا تھا اور امارت اسلامیہ کو جدید عصری تعلیم کی راہ اور ترقی میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔
امارت اسلامیہ نے تعلیم و صحت کے میدان میں اپنے حالیہ اقدامات سے ثابت کردیا کہ جارحیت کے خاتمے کے ساتھ دن رات اقدامات کرکے خدا تعالٰی کی مدد سے متاثرہ عوام کی ترقی، خوشحالی، تعمیر نو ، سلامتی اور استحکام  اور معاشرتی فلاح و بہبود کے بارے میں مزید خوشخبریاں سنائیں گی اور ہم سب مثبت رجحانات کا مشاہدہ کریں گے۔
ان شاء اللہ