استادالمکرم انجینئر عبداللہ گل ریان کی وفات کے بابت امارت اسلامیہ کا تعزیت نامہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم نہایت المناک اطلاع ملی ہےکہ ملک کے مایہ ناز لکھاری، عالم اور جہادی شخصیت استادالمکرم جناب انجینئر عبداللہ گل ریان صاحب نے سرطان مہلک بیماری کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہا اور اس فانی دنیا سے رخصت کرگئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون استاد عبداللہ گل ریان ملک کے وہ […]

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نہایت المناک اطلاع ملی ہےکہ ملک کے مایہ ناز لکھاری، عالم اور جہادی شخصیت استادالمکرم جناب انجینئر عبداللہ گل ریان صاحب نے سرطان مہلک بیماری کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہا اور اس فانی دنیا سے رخصت کرگئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

استاد عبداللہ گل ریان ملک کے وہ عظیم ہستی تھے، جنہوں نے کمیونزم کے خلاف جہاد میں قید، ہجرات اور کافی مصائب جھیلے۔ امارت اسلامیہ کے دور اقتدار میں ناقابل فراموش تعلیمی اور ثقافتی خدمات سرانجام دیے  اور امریکی جارحیت کے خلاف جاری جہاد میں بھی مخلصانہ کردار ادا کیا۔

امارت اسلامیہ مرحوم انجینئر عبداللہ گل ریان صاحب کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور موصوف کی وفات کو ملکی سطح پر بڑی ضائع سمجھتی ہے،  عملی اور ثقافتی میدان میں استاد کی وفات سے رونما ہونے والی خلاء کو ناقابل تلافی سمجھتی ہے۔

مرحوم استاد ریان کی وفات سے امارت اسلامیہ کو عظیم صدمہ ہے ۔ استاد کے خاندان کیساتھ اس المیہ میں خود کو برابر شریک سمجھتی ہے ۔ان کے فرزندوں اور دوستوں کو تعزیت پیش کرتی ہے۔

اللہ تعالی مرحوم انجینئر صاحب کو جنت الفردوس اور ان کے خاندان،  رشتہ داروں اور دوستوں کو صبر جمیل اور نعم البدل عطا فرمائے۔

والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

21/ رجب المرجب 1437 ھ بمطابق 28/ اپریل 2016ء