کابل

امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے ہائی کمیشن بنایا گیا۔

امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے ہائی کمیشن بنایا گیا۔

 

حکومت پاکستان نے تمام اصولوں کے خلاف افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق پاکستان اور دیگر ممالک سے زبردستی ڈی پورٹ کیے گئے افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی کی سربراہی میں 31 رکنی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ہائی کمیشن بنا لیا۔ امارت اسلامیہ نے اپنے محدود وسائل کے مطابق بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے 8 ابواب اور 31 شقوں میں طریقہ کار کی منظوری دے دی اور مذکورہ طریقہ کار کے نفاذ کے لیے ایک سیکرٹریٹ اور 12 کمیٹیوں کی منظوری بھی دے دی۔ یہ کمیٹی اپنے وسائل کے مطابق مہاجرین کی آباد کاری، ان کے امیگریشن کی تصدیق، منتقلی، صحت کی بنیادی خدمات اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کرے گی۔ خصوصا تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ ہم ان شہریوں کو یقین دلاتے ہیں جو کسی بھی پریشانی کی وجہ سے بیرون ممالک گئے تھے وہ بغیر کسی تشویش کے واپس اپنے ملک آجائیں اور اپنے ملک میں باوقار زندگی گزاریں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
۱۱/۴/۱۴۴۵ ه ق
۴/۸/۱۴۰۲ هـ ش 26/10/2023 م