کابل

افغانستان کی قومی فٹسال ٹیم پہلی مرتبہ ایشین فٹسال کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

افغانستان کی قومی فٹسال ٹیم پہلی مرتبہ ایشین فٹسال کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

 

کابل (الامارہ) ایشین فٹسال کپ میں افغانستان نے بحرین کو ایک سنسنی خیز میچ میں ہرا کر پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

افغانستان نے اپنا پہلا میچ ایران کے خلاف کھیلا جس میں افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اگلے دو میچوں شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

افغانستان قومی فٹسال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ کویت کے خلاف کھیلا جو برابر رہا۔ جبکہ تیسرے میچ میں بحرین کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین فٹسال کپ کے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔