کابل

افغان ریلوے کے ذریعےگزشتہ ہفتے 90000 میٹرک ٹن سے زیادہ سامان کی منتقلی

افغان ریلوے کے ذریعےگزشتہ ہفتے 90000 میٹرک ٹن سے زیادہ سامان کی منتقلی

کابل ( بی این اے ) افغانستان ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 90000 میٹرک ٹن ریلوے کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے حیرتان پورٹ کے ذریعے 69 ہزار 736 میٹرک ٹن، عقینا پورٹ کے ذریعے 9 ہزار 325 میٹرک ٹن اور تورغونڈئی پورٹ کے ذریعے 11 ہزار 492 میٹرک ٹن سامان منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ادارے نے گزشتہ ہفتے بھی افغان ریلوے کے ذریعے ہزاروں میٹرک ٹن کی منتقلی کا اعلان کیا تھا۔