کابل

افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستانی حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ مولوی محمد یعقوب مجاہد

افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستانی حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ مولوی محمد یعقوب مجاہد

 

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے پولیس کی گریجویشن تقریب میں پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستانی حکومت کے رویے کے بارے میں کہا کہ” افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے خلاف وحشیانہ سلوک ناقابل برداشت ہے، یہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے اور سفاکانہ اقدام ہے اسے کسی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا!
ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سیاستدانوں اور عوام سے کہتے ہیں کہ وہ مہاجرین کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کو روکنے کی کوشش کریں۔ کیوں کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی کا باعث بن رہی ہے!
انہوں نے پاکستان میں موجود دولت مند افغان تاجروں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اثاثے افغانستان منتقل کریں۔