کابل

اقوام متحدہ کو افغانستان مخالف عناصر نے یرغمال بنا رکھا ہے: ذبیح اللہ مجاہد

اقوام متحدہ کو افغانستان مخالف عناصر نے یرغمال بنا رکھا ہے: ذبیح اللہ مجاہد

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے کو افغانستان مخالف عناصر نے یرغمال بنا رکھا ہے وہ جان بوجھ کر افغانستان کی حقیقی صورتحال سے صرف نظر کرتے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے گزشتہ جنرل اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان میں مجموعی و امان، عام معافی، اقتصادی ترقی، ملکی آمدنی سے بجٹ کی تیاری، پورے ملک کے لیے تعلیمی عمل میں توسیع اور درجنوں دیگر پیش رفتوں کا ذکر نہیں کیا گیا اور افغانستان کے صرف دو ملکی مسائل خواتین تعلیم اور کام پر بات ہوئی۔

مجاہد نے کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے حقائق پر بات ہونی چاہیے تھی جس میں افغانستان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے، بلیک لسٹ کے خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی جیسے مسائل پر بات ہونی چاہیے تھی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کی مسلم اور غیور عوام اپنی حکومت اور امارت کی حمایت اور اپنے قائدین پر اعتماد کرتے ہیں۔

مجاہد کے مطابق افغانستان کے لوگوں کے لیے اپنی مذہب کی تعلیمات اور اپنے ملک کے قومی مفادات پہلی ترجیح ہیں ۔
ان عظیم مقاصد کے حصول کے لیے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔