کابل

امارت اسلامیہ کی ایران میں کل ہونے والے دھماکوں کی مذمت

امارت اسلامیہ کی ایران میں کل ہونے والے دھماکوں کی مذمت

کابل(بی این اے )
امارت اسلامیہ افغانستان نے ایران کے شہر کرمان میں کل ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان ایران کے صوبہ کرمان میں کل ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ روز دو خونریز دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔