امارت اسلامیہ کے اعلی سطح وفد کا دورہ ایران کے حوالے سے ترجمان کا بیان

حالیہ دنوں میں امارت اسلامیہ کا ایک اعلی وفد امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب محمد طیب آغا کی قیادت میں ہمسائیہ ملک ایران تشریف لے گئے۔ امارت اسلامیہ کی وفد نے دورے کے دوران ہمسائیہ ملک ایران کے حکام سے افغانستان کی موجودہ حالت، خطے ، عالم اسلام اور ایران میں موجود […]

حالیہ دنوں میں امارت اسلامیہ کا ایک اعلی وفد امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب محمد طیب آغا کی قیادت میں ہمسائیہ ملک ایران تشریف لے گئے۔ امارت اسلامیہ کی وفد نے دورے کے دوران ہمسائیہ ملک ایران کے حکام سے افغانستان کی موجودہ حالت، خطے ، عالم اسلام اور ایران میں موجود افغان مہاجرین کی حالت سے متعلق گفتگو کی۔

قابل یا د آوری ہےکہ مذکورہ دورہ ان عام دروں کا ایک حصہ ہے، جو امارت اسلامیہ کے وفود اکثر اوقات دنیا کے مختلف ممالک کو دو جانبہ موضوعات کی تحقیق، روابط استوار ، وسیع اور مستحکم کرنے کی غرض سے کرتے رہتے ہیں۔

امارت اسلامیہ کی وفود نے اس سے قبل جاپان، فرانس اور چین کے بھی دورے کیے تھے اور مستقبل بھی میں یہی سلسلہ جاری رہیگا۔ ان شاءاللہ

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان

امارت اسلامیہ افغانستان

یکم شعبان المعظم ۱۴۳۶ ھ

۱۹ / مئی ۲۰۱۵ ء