کابل

امیر کویت کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان کا تعزیتی پیغام

امیر کویت کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان کا تعزیتی پیغام

 

انتہائی افسوس کے ساتھ خبر ملی کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے ہیں۔
انالله واناالیه راجعون
امارت اسلامیہ افغانستان اور افغان عوام کویت کے عوام کے ساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے لیے جنت الفردوس، ان کے اہل خانہ اور تمام کویتی بھائیوں اور امت مسلمہ کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ کویت کے بقیہ راہنماؤں کو اس سانحے کو اچھی طرح سنبھالنے اور کویت کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنے کی توفیق ارزاں فرمائے۔ والسلام
امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴٥/٦/٢هـ ق
۱۴۰۲/۹/۲۵هـ ش ـ 2023/12/16م