انگریز استعمار سے آزادی کے حصول کی 97 ویں سالگرہ کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

28/اسد بمطابق 18/اگست افغانستان کی خودمختاری کے حصول کا دن ہے۔ اس دن افغان عوام نے عظیم برطانوی انگریز استعمار کی جارحیت سے آزادی حاصل کی ہے۔ تقریبا ایک صدی قبل اس وقت جب افغانستان بالواسطہ انگریز استعمار کے قبضے میں تھا اور موجودہ دور کی طرح ملک کی سیاسی اختیار، اندرونی اور بیرونی پالیسیاں […]

28/اسد بمطابق 18/اگست افغانستان کی خودمختاری کے حصول کا دن ہے۔ اس دن افغان عوام نے عظیم برطانوی انگریز استعمار کی جارحیت سے آزادی حاصل کی ہے۔

تقریبا ایک صدی قبل اس وقت جب افغانستان بالواسطہ انگریز استعمار کے قبضے میں تھا اور موجودہ دور کی طرح ملک کی سیاسی اختیار، اندرونی اور بیرونی پالیسیاں اور کافی اختیارات برطانوی استعمار کی جانب سے  غضب ہوئے تھے۔1298 ھ ش بمطابق 1919ء کو افغان مجاہد عوام نے اپنی غصب شدہ استقلال کے دوبارہ حصول کے لیے مسلح جہاد شروع کیا اور انگریز  استعمار سے چار محاذوں قندہار، پکتیا،ننگرہار اور کنڑ  نورستان میں نبردآزما ہوئے، جنہوں نے کامیاب جہاد کے نتیجے میں انگریزی استعمار کو شکست دی  اور اسے افغانستان کو تسلیم کرنے پر مجبور کردیا۔

یہاں تک 28/اسد1298 ھش بمطابق 18/اگست 1919ء کو  افغانستان مستقل ملک کے طور پر اعلان  اور انگریزی استعمار کے ہرقسم کے خفیہ اور آشکار جارحیت سے نجات حاصل کرلیا۔

خودمختاری اور آزادی کے لیے اسی عظیم دن کی مناسبت سے امارت اسلامیہ افغانستان اپنے مجاہد  اور محب حریت   عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔

اگر ایک جانب ملک کی حالت کو دیکھاجائے، تو افسوس کا مقام ہے، کہ وطن عزیز کی آزادی  کا دن ایسے حالت میں منایاجارہا ہے ،کہ ملک ایک بارپھر عالم خور غاصبوں کے قبضے میں ہے، لیکن دوسری طرف کو مدنظر رکھتے ہوئے شکر اور حمد کا مقام ہے کہ افغان غیور اور بہادر ملت تاحال وہی سابقہ ملت ہے، وہی حریت پسند احساس کا حامل ہے،جنہوں  اپنے محکم ایمان اور خودمختار فطر ت کے مطالبے کے بنیاد پر خالی ہاتھ عالمی غاصبوں کے خلاف جہاد شروع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں اب امریکہ بھی سابقہ غاصبوں کی طرح شکست اور ناکامی سے روبرو ہے، ہزاروں غاصب امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں، اس کی معاشی حالت تباہی کے دہانے پر کھڑی اور ساتھ ہی امریکہ کا عالمی حیثیت بھی ختم ہوا ہے۔

یوم آزادی منانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امارت اسلامیہ ان افغانما چہروں کو جنہوں نے اسلامی ملک اور سرزمین پر قبضے کے لیے استعمار سے تعاون کیا  اور تاحال استعمار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بتاتے ہیں، کہ افغانستان میں مزید اسلام دشمن اور اجنبی خیالات درآمد کرنے  سے اجتناب کریں۔، غاصبوں کے تعاون سے دستبردار ہوجائیں، کیمونزم کی شکست و ریخت سے عبرت حاصل کریں، اپنے دین اور عوام سے غداری اور جفا ترک کریں  اور اپنے مجاہد عوام سے ملکر اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک کی آزادی کی راہ پر گامزن ہوجائیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

14 ذی القعدۃ 1437 ھ بمطابق 17/ اگست 2016ء