بغلان

بغلان؛ ضلع برکی میں والی بال مقابلے اختتام پذیر

بغلان؛ ضلع برکی میں والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ بغلان کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے تعاون سے اس صوبے میں 6 ٹیموں کے درمیان والیبال مقابلے ضلعی مرکز ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔

ان مقابلوں کا فائنل ضلعی مرکز اور فلول ٹیموں کے درمیان ہوا، جس کے نتیجے میں ضلعی مرکز ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 2-3 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

واضح رہے ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد صوبہ بغلان میں والی بال کھیل کو فروغ دیناہے ، آخر میں بہترین ٹیموں کو کپ، میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔