بغلان

بغلان ،پاسپورٹ اتھارٹی نے 132 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

بغلان ،پاسپورٹ اتھارٹی نے 132 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

کابل(بی این اے )
بغلان ، پاسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے 21000 پاسپورٹوں کے اجراء سے 132 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے ۔
مذکورہ صوبے کے پاسپورٹ کمانڈر مولوی عنایت اللہ فاروقی نے بتایا کہ مذکورہ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال مذکورہ صوبے کے مکینوں میں 21 ہزار پاسپورٹوں کے اجراء سے 132 افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت سے ملک کے ریونیو اداروں میں شفافیت آئی ہے جس سے محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔