تازہ ترین، سنگین ہیڈکوارٹر پر مجاہدین کا قبضہ، ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند ضلع سنگین کے مرکز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز 2015-12-23 مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور فوجی مرکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو سہ پہر اڑھائی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند ضلع سنگین کے مرکز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز 2015-12-23 مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور فوجی مرکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو سہ پہر اڑھائی بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے ضلعی و فوجی مراکز اور پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ جمالی ۔

ذرائع کے مطابق مراکز میں تعینات اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا اور بعض نے فرار کی راہ اپنالی، اس کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور فوجی ٹینک و گاڑیاں غنیمت کرلیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین روز سے تمام مراکز مجاہدین کے شدید محاصرے میں تھے۔

تفصیل بعد میں ان شاءاللہ