جوزجان

جوزجان ٹریفک مینجمنٹ نے 58 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

جوزجان ٹریفک مینجمنٹ نے 58 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

کابل(بی این اے )
جوزجان ٹریفک مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائسنسز اور روٹ پرمٹ کے اجراء سے 58 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے ۔
جوزجان کے ٹریفک منیجر ملا شبیر احمد سعیدی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران میں انتظامیہ نے 6350 لائسنسوں، 55 روٹ پرمٹ ،
گاڑیوں کی تکنیکی جانچ پڑتال اور دیگر ٹریفک مصنوعات کے ذریعے 5 کروڑ 82 لاکھ 46 ہزار 540 افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کے آنے سے محصولات میں شفافیت آئی ہے جس کی وجہ سے اداروں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔