حرم نبوی میں حملے کے بابت امارت اسلامیہ کا پیغامِ تعزیت

نہایت المناک اطلاع ملی ہےکہ حرم نبویﷺمیں روضہ کے محافظوں پر حملہ ہوا ہے، جنہیں جانی نقصان پہنچا ہے۔ امارت اسلامیہ کو اس المیہ سے دھچکہ لگا ہے اور اس سانحہ کی پرزور الفاظ میں تردید کرتی ہے اور اسے اسلامی شعائر و مقدسات کے خلاف دشمنی اور نفرت پر مبنی عمل تصور کرتی ہے۔حرم […]

نہایت المناک اطلاع ملی ہےکہ حرم نبویﷺمیں روضہ کے محافظوں پر حملہ ہوا ہے، جنہیں جانی نقصان پہنچا ہے۔

امارت اسلامیہ کو اس المیہ سے دھچکہ لگا ہے اور اس سانحہ کی پرزور الفاظ میں تردید کرتی ہے اور اسے اسلامی شعائر و مقدسات کے خلاف دشمنی اور نفرت پر مبنی عمل تصور کرتی ہے۔حرم نبویﷺمیں ایسا عمل کسی صورت میں قابل تحمل و برداشت نہیں ہے۔

حرمین شریف دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ اقدار ہے،جس کے خلاف کسی قسم کا منفی اقدام  توجیہ اور تحمل نہیں کیا جاسکتا۔ اس گھناؤنی جرم سے ثابت ہوا کہ امت مسلمہ اور ہمارے دینی شعائر کے خلاف دشمنوں کی سازشیں کتنے بےرحم اور نفرت انگیز ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ مشترکہ طور پر ان کے خلاف فکری اور عملی جدوجہد کریں۔

ہم دست بدعاء ہیں کہ اللہ تعالی حرمین شریفین کی حفاظت فرمائے۔ ہر وہ شخص اور عناصر جو مسلمانوں کے اس مشترک اقدار کے خلاف اس نوعیت کے گھناؤنےکے ارادے رکھتے ہوں، اللہ تعالی ان سے انتقام لے۔ ایسے اعمال کے پیچھے خفیہ سازشیں نظر آرہے ہیں، مسلمانوں  کو چاہیے کہ ایسی  سازشوں کو ناکارہ بنانے کے لیے متوجہ رہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

30/ رمضان المبارک 1437ھ بمطابق 05/ جولائی 2016ء