خیبرپشتونخوا میں علماءکرام کی شہادت کے حوالے امارت اسلامیہ کا تعزیت اور ردعمل

یہ کہ گذشتہ کئی دنوں سے صوبہ خیبرپشتونخوا کے مختلف علاقوں میں  معروف افغان علماءکرام شیخ الحدیث مولوی غلام حضرت صاحب، مولوی محمد نسیم حنفی صاحب اور قاری سید مراد صاحب  کو مسلسل طور پر شہید  کردیے گئے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس وحشتناک دہشت گردی اور بزدلانہ عمل کی پرزور الفاظ میں تردید کرتی ہے […]

یہ کہ گذشتہ کئی دنوں سے صوبہ خیبرپشتونخوا کے مختلف علاقوں میں  معروف افغان علماءکرام شیخ الحدیث مولوی غلام حضرت صاحب، مولوی محمد نسیم حنفی صاحب اور قاری سید مراد صاحب  کو مسلسل طور پر شہید  کردیے گئے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس وحشتناک دہشت گردی اور بزدلانہ عمل کی پرزور الفاظ میں تردید کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغان مہاجر علماء کرام کی حفاظت پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور ان کے قاتلوں کو عدالت کے کہٹرے میں لاکھڑا کردیں۔

امارت اسلامیہ ایسے حالت میں کہ تینوں علماء کرام کی شہادت کو عظیم سانحہ سمجھتی ہے اور ان کی شہادتوں کے پیچھے  ان عناصر اور قوتوں کو کارفرما سمجھتی ہے ، جو اس نوعیت کے مذموم اعمال انجام دینے سے ملک میں فرقہ پرستی اور دشمنی کو جنم دیں، لیکن انہیں سمجھنا چاہیے کہ تمام مسالک کے بااثرعلماء کرام اور مشائخ اس طرح سازشوں کی جانب بہتر طور پر متوجہ ہیں  اور کبھی بھی اسلام دشمنوں کو اس بات کے مجال اور اجازت نہیں دیگی، جو مذہبی طبقے کے درمیان فاصلے ایجاد کریں اور دشمنی کو پروان چڑھائیں۔

اللہ تعالی شہید کیے جانے والے تینوں شہداء کی شہادت کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں اور ان کے خاندانوں، دوستوں اور ہمدردروں کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائیں۔ آمین

امارت اسلامیہ افغانستان

17/ ذی القعدہ 1437 ھ جمطابق 20 / اگست 2016ء