دایکنڈی

دائیکنڈی میں فٹبال مقابلے میرہزار یوتھ ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

دائیکنڈی میں فٹبال مقابلے میرہزار یوتھ ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

کابل(بی این اے )

دائیکنڈی ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کی جانب سے مذکورہ صوبے کی 12 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے فٹ بال مقابلے میرہزار یوتھ ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

ان مقابلوں کا فائنل میرہزار یوتھ اور کہکشاں ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں میرہزار ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 2-0 گول کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

یہ مقابلے 15 دن تک جاری رہے جن کا مقصد کھلاڑیوں میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا، نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اورمنشیات سے دور رکھنا ہے۔