دایکنڈی

دائیکنڈی کے ضلع پاتو میں ایک چکڈیم کی تعمیر کا آغاز

دائیکنڈی کے ضلع پاتو میں ایک چکڈیم کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے )

دائیکنڈی کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع پاتو میں دس لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک نے 14 لاکھ 210 افغانی کی لاگت سے 23 میٹر لمبائی 3 میٹر چوڑائی اور 7.5 میٹر اونچائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ چیک ڈیم بنانے کا مقصد علاقے میں موسمی پانی کے انتظام کو بہتر بنانا، زیر زمین پانی کا ذخیرہ اور تباہ کن سیلابوں کی روک تھام ہے۔