قندوز

قندوز میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے دو چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل

قندوز میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے دو چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل

کابل(الامارہ)
صوبہ قندوز میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے دو چیک ڈیموں کی تعمیر کا کام مکمل کر کے ان کا افتتاح کیا گیا۔
اس صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے خان آباد اور اقتاش اضلاع میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے دو چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبے میں مزید سات چیک ڈیموں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر علاقے کے مکین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان چیک ڈیموں سے زیر زمین پانی کے ذخائر مضبوط ہوں گے اور پانی کا مسئلہ بھی ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔