ہرات

ہرات پاسپورٹ اتھارٹی نے 850 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

ہرات پاسپورٹ اتھارٹی نے 850 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

کابل(بی این اے )
ہرات پاسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے 130,000 پاسپورٹوں کےاجراء سے 850 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کیا ہے۔

مذکورہ صوبے کے پاسپورٹ کمانڈر مولوی محمد حسین رحیمی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ ایک سال کے دوران مذکورہ صوبے کے باشندوں میں 130000 پاسپورٹوں کےاجراء سے 850 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے ۔

محمد حسین رحیمی نے یقین دلایا کہ پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو مذکورہ صوبے میں باقاعدہ اور منصفانہ طریقے سے خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور لوگوں کی درخواستوں کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے۔