دیگر ممالک کی داخلی امور میں عدم مداخلت کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ افغانستان، اسلامی نظام اور خودمختاری کا خواہاں، اسلامی اور ملی قوت ہے۔ عوام کے مقدس اور اعلی امنگوں کا ترجمان ہے۔ عوام کے درمیان سے پھوٹ پڑی ہے اور عوام ہی میں مسکون ہے۔ حالیہ شرائط میں جارحیت سے وطن عزیز کا نجات اور افغان عوام کے اسلامی اور ملی جائز اہداف کے […]

امارت اسلامیہ افغانستان، اسلامی نظام اور خودمختاری کا خواہاں، اسلامی اور ملی قوت ہے۔ عوام کے مقدس اور اعلی امنگوں کا ترجمان ہے۔ عوام کے درمیان سے پھوٹ پڑی ہے اور عوام ہی میں مسکون ہے۔

حالیہ شرائط میں جارحیت سے وطن عزیز کا نجات اور افغان عوام کے اسلامی اور ملی جائز اہداف کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

دیگر ممالک سے اس کی پالیسی لاضرر ولا ضرار پر استوار ہے، جو بار بار امارت اسلامیہ کے بیانات اور قائد کے عید کےپیغامات میں واضح ہوئی ہے۔

اسی پالیسی کی رو سے ،امارت اسلامیہ مرکزی ایشیا اور دیگر ممالک سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کو تسلی دیتی ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس امارت اسلامیہ ان ممالک کی داخلی امور میں دخل اندازی کی پالیسی نہیں رکھتی ہے اور کسی کو اجازت نہیں دیگی، کہ امارت اسلامیہ کے زیرکنٹرول علاقوں  کو ہمسائیہ ممالک کے خلاف بروئے کار لائیں، بلکہ افہام تفہیم کی فضا میں تمام ممالک کیساتھ مشترکہ زندگی بسر کرنا چاہتی ہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

13/ شوال المکرم 1437 ھ بمطابق 18/ جولائی 2016 ء