روزگان اور لوگر میں 18 جنگجو اور پولیس اہلکارسرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشادکمیشن کے کارکنوں کی تگ ودو کے نتیجے میں روزگان اور لوگر صوبوں میں 18 پولیس اہلکار اور مقامی جنگجو مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے صوبہ روزگان ضلع دہراود کے مختلف علاقوں میں 16 پولیس اہلکار اور مقامی جنگجو اسلام اور ملک کی مخالفت […]

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشادکمیشن کے کارکنوں کی تگ ودو کے نتیجے میں روزگان اور لوگر صوبوں میں 18 پولیس اہلکار اور مقامی جنگجو مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے صوبہ روزگان ضلع دہراود کے مختلف علاقوں میں 16 پولیس اہلکار اور مقامی جنگجو اسلام اور ملک کی مخالفت سے دستبردار ہوئے، جنہوں نے پانچ کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیے۔

سرنڈر  ہونے والوں میں عبدالولی ولد محمد، میرگل ولد نورگل، عبدالرازق ولد جلندر، داؤدخان ولد غلام الدین، حیات اللہ ولد عبدالقیوم، محمدنعیم ولد رنگین، عبدالباری ، عبدالولی اور سیدولی فرزندان محمد اخلاص، محمد نسیم ولد ملاغلام، عبدالسلام ولد سیدآغا، عبدالظاہر ولد بہاؤالدین، محمدعظیم ولد سعداللہ، عصمت اللہ ولد میراجان ، سردار ولی ولد ملاعبدالصمد اور باری گل ولد شیخ محمد حنیف شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے پنج پائے گاؤں کے باشندوں نام نہاد قومی لشکر کے دو جنگجوؤں عبدالواسع اور عبدالودود ولدان ملا قربان نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔