روزگان

روزگان میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز

روزگان میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز

 

کابل(بی این اے )

روزگان فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کی کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام پیس اینڈ ری کنسٹرکشن کے نام سے ٹی ٹوئنٹی سالانہ کرکٹ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

صوبے کی کرکٹ فیڈریشن کے سربراہ خیر اللہ افغان نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ قدرت نور افغان کنسٹرکشن کمپنی کے مالی تعاون سے مرکز ترینکوٹ میں 11 ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔