سرپل

سرپل میں 30 کلومیٹر سے زائد سڑک پر بجری بچھانے کا کام شروع

سرپل میں 30 کلومیٹر سے زائد سڑک پر بجری بچھانے کا کام شروع

کابل (بی این اے )
سرپل کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا کہ اس صوبے کے ضلع کوہستانات میں 30 کلومیٹر سے زائد سڑک پر بجری بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے گورنر محمد یعقوب عبدالرحمن نے اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکام کے عزم کے مطابق رواں سال سرپل میں 100 کلو میٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔
اس موقع پر مذکورہ صوبے کے محکمہ تعمیرات عامہ کے سربراہ مولوی اسد اللہ مسرور نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ محکمہ نے 40 لاکھ افغانی کی لاگت سے سرپل کے مرکز بلغالی گاؤں سے ضلع کوہستانات کے علف صفید گاؤں تک 32 کلومیٹر سڑک پر بجری بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے میں علاقے کے متعدد افراد کو ڈھائی ماہ کے لیے روزگار فراہم کیا گیا ہے۔