سنگین وگریشک، کاروان پر حملہ اور دھماکہ، 3 ٹینک تباہ، ہلاکتیں

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حملہ کیا،جبکہ ضلع گریشک میں فوجی ٹینک دھماکہ سے تباہ ہوا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز صبح کے وقت ضلع سنگین کے سورغوژیان اور قندہار اڈہ کے علاقوں میں کٹھ پتلی فوجیں مفتوحہ چوکیوں میں مارے جانے والے […]

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حملہ کیا،جبکہ ضلع گریشک میں فوجی ٹینک دھماکہ سے تباہ ہوا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز صبح کے وقت ضلع سنگین کے سورغوژیان اور قندہار اڈہ کے علاقوں میں کٹھ پتلی فوجیں مفتوحہ چوکیوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی لاشیں اٹھانے کے لیے آئیں، تو مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

دوسری جانب جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ضلع گریشک کے نہرسراج کے علاقے مکتب کے مقام پر فوجی ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔