شینڈنڈ میں طالبان کی باہمی  جنگ کے حوالےسے  ترجمان کا  بیان

کئی روز سے بعض ذرائع ابلاغ رپورٹیں شائع کررہی ہیں کہ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے زیرکوہ کے علاقے میں طالبان کے  درمیان باہمی لڑائی میں درجنوں طالبان قتل اور لڑائی تاحال جاری ہے۔ ہم دشمن کے اس  غیر مصدقہ رپورٹوں کی پرزور تردید کرتے ہیں۔ شینڈنڈ میں مقامی جنگجوؤں اور اغواءکاروں سے صرف ایک […]

کئی روز سے بعض ذرائع ابلاغ رپورٹیں شائع کررہی ہیں کہ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے زیرکوہ کے علاقے میں طالبان کے  درمیان باہمی لڑائی میں درجنوں طالبان قتل اور لڑائی تاحال جاری ہے۔ ہم دشمن کے اس  غیر مصدقہ رپورٹوں کی پرزور تردید کرتے ہیں۔

شینڈنڈ میں مقامی جنگجوؤں اور اغواءکاروں سے صرف ایک دن لڑائی لڑی گئی اور دن کے آخرتک اختتام کو پہنچی۔

جنگ میں دشمن کو بھاری نقصانات کا سامنا ہوا اور مجاہدین متعدد گاڑیاں اور فوجی سازوسامان  تحویل میں لے چکے ہیں۔ کابل انتظامیہ کی فوجوں اور طیاروں نے جنگ کے دوران اغواء کاروں  کا بھرپور ساتھ دیا اور آخرکار کابل کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکام سے مل کر ان کے آغوش میں چلے گئے۔

اب علاقے پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین کا مکمل کنٹرول ہے۔ جنگ میں امارت اسلامیہ کے تین مجاہدین شہید جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔اب علاقے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجاہدین نے  زیرکوہ کے علاقے سے دشمن کا صفایا کرواکر وہاں  امن کو  برقرار رکھا ہے۔ مجاہدین کے بھاری نقصانات کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

ہمیں میڈیا سے امید ہے کہ ایسی غیرمصدقہ رپورٹیں شائع نہ کریں اور غیرجانبدار رہے۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

06/جمادی الثانی 1437 ھ بمطابق 14/ مارچ 2016 ء