بامیان

صوبہ بامیان میں خواتین کے لیے تفریحی، ثقافتی اور تجارتی مرکز کھول دیا گیا۔

صوبہ بامیان میں خواتین کے لیے تفریحی، ثقافتی اور تجارتی مرکز کھول دیا گیا۔

 

الامارہ اردو
افغانستان کے صوبہ بامیان کے صوبائی حکام کے مطابق صوبہ بامیان کے مرکز بامیان شہر کے دشت عیسی خان علاقے میں 65 ملین افغانی کی لاگت سے خواتین کے لیے ایک خصوصی تفریحی، تجارتی اور ثقافتی مرکز کھول دیا گیا ہے۔
یہ مرکز اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کی فنڈنگ ​​سے بنایا گیا اور اس میں پیشہ ورانہ تربیت کا شعبہ، دکانیں، ریستوران، ایک بڑا سیلون اور ایک پارک ہے۔ یہ کمپلیکس صوبہ بامیان کے ڈپٹی گورنر خان محمد، انس عزیزی بشمول فنانس اینڈ سیکیورٹی کمانڈر حاجی محمد خان غازی، علماے کرام، معاونین، رفاہی اداروں کے عہدیداران، صوبائی حکومت کے نمائندوں، خواتین اور مقامی صحافیوں کی موجودگی میں آپریشنل کر دیا گیا۔
کمپلکس کے افتتاحی پروگرام میں صوبہ بامیان کے سکیورٹی انچارج محمد خان غازی نے کہا کہ اب صوبہ بامیان سمیت افغانستان بھر میں انسانی امداد کو مستحق افراد تک رسائی اور ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے ماحول سازگار ہے۔ ملکی و غیر ملکی رفاہی ادارے کسی تفریق کے بغیر تعمیراتی منصوبے شروع کرسکتی ہیں۔ ایسے تمام منصوبوں کے تحفظ کے لیے بامیان کی صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے مذکورہ کمپلیکس کی تعمیر میں تعاون کرنے پر UNHCR کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا مذکورہ کمپلیکس کی تعمیر اور اسے کھولنے کے بعد بامیان دست کاری کی صنعت فروغ ملے گا جس سے یہاں کے باسیوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ یاد رہے کہ مذکورہ کمرشل، تفریحی اور ثقافتی کمپلیکس میں خواتین کے لیے ایک مارکیٹ، تعلیمی مراکز، تفریحی پارک، ریستوران اور دست کاری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹریننگ سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔ جس میں مقامی خواتین کو دست کاری کا کام سکھانے کے لیے خواتین ٹرینر موجود ہوں گی۔