کاپیسا

صوبہ کاپیسامیں فٹ بال مقابلے محمد حنیفہ ریگروان ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

صوبہ کاپیسامیں فٹ بال مقابلے محمد حنیفہ ریگروان ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

 

کابل(بی این اے )
صوبہ کاپیسا کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کے اتحادکے نام پر آٹھ ٹیموں کے درمیان فٹ بال مقابلے محمد حنیفہ ریگروان ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

مذکورہ مقابلوں میں محمد حنیفہ ریگروان، اتحاد اکمل، انقلاب تلشیدا ، جوانان نوآباد، امیدہاے فردا، شاہین ریگروان، شاد خان بابا اور شاہین کوہبند ٹیموں نے حصہ لیا۔
ان مقابلوں کا فائنل محمد حنیفہ ریگروان اور جوانان نوآباد ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں محمد حنیفہ ریگروان ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 1/0 گول کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو متحد اور فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا تھا ، نیز فائنل کے بعد بہترین کھلاڑیوں کو نقد انعامات، میڈلز اور انعامات بھی دیے گئے۔