غزنی،ضلعی مرکز و چوکی پر حملے،3 ہلاک و زخمی، دو سرنڈر

صوبہ کنڑ کے صدر مقام اور گیرو و شلگر اضلاع میں دشمن پر حملے ہوئے،جبکہ دوجنگجو سرنڈر ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ غزنی شہر کے قریب ارزو کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا۔ دوسری جانب جمعہ […]

صوبہ کنڑ کے صدر مقام اور گیرو و شلگر اضلاع میں دشمن پر حملے ہوئے،جبکہ دوجنگجو سرنڈر ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ غزنی شہر کے قریب ارزو کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے گیرو ضلعی مرکز پر میزائل داغے، جو اہداف پر گریں، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز علی الصبح ضلع شلگر کے کنصف کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکار بھی پہنچیں، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ  اس میں سوار اہلکاروں کو بھی ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

اسی طرح بلوگاؤں اور قرہ باغی گاؤں کے باشندے دو پولیس اہلکار اسماعیل ولد گل خان اور محتبی ولد شاہ ولی نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔