فراہ

فراہ ، پاسپورٹ اتھارٹی نے 195 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا

فراہ ، پاسپورٹ اتھارٹی نے 195 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا

کابل(بی این اے )
صوبہ فراہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انہوں نے 37 ہزار 170 پاسپورٹوں کے اجراء سے 195 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے ۔
صوبے کے پاسپورٹ کمانڈر مولوی محمد اسحاق مراقب نے باختر نیوز کو بتایا کہ مذکورہ ڈائریکٹوریٹ نے 37 ہزار 170 پاسپورٹوں کےاجراء سے 19 کروڑ 47 لاکھ 67 ہزار 200 افغانی کی آمدنی حاصل کی۔
محمد اسحاق مراقب نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال محکمے کی آمدنی 4 کروڑ 29 لاکھ 4500 افغانی تھی ،جبکہ اس مرتبہ 19 کروڑ 47 لاکھ 67 ہزار 200 افغانی ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 کروڑ 84 ہزار 500 ریونیو کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح فراہ میں بھی پاسپورٹ کی تقسیم کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔