فراہ

فراہ میں 40 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کا آغاز

فراہ میں 40 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
فراہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کے مطابق اس صوبے کے پشترود اور خاکسفید اضلاع میں 40 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے تعمیرات عامہ کے سربراہ مولوی عبدالمالک معتصم نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے پشترود اور خاکسفید اضلاع میں 40 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی مالیاتی لاگت اس صوبے کی تعمیر نو کی خصوصی کمیٹی ادا کرتی ہے۔
اس موقع پر علاقہ کے مکینوں نے مذکورہ سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل اس سڑک کی تباہی کے باعث انہیں کئی مسائل کا سامنا تھا، جس کی تکمیل سے درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔